آج کل ذہن تھکا تھکا سا ہے لگتا ہے زندگی کے سفر کی منزل قریب ہے ..منزل قریب ہو تو رفتار آہستہ ہو جاتی ہے جیسے جوں جوں منزل قریب آتی ہے گاڑی کی بریک پر ڈرائیور کے پاؤں کا دباو بڑھنا شروع ہو جاتا ہے اور آخرکبھی پیہوں کی چرچراہٹ کے بعد اور کبھی جھٹکوں کے ساتھ گاڑی سٹیشن پر جا رکتی ہے ..
یہی حال حضرت انسان کا ہوتا ہے منزل کے قریب پہنچتے ہی کبھی سانس اکھڑتی ہے اور کبھی گٹے گوڈے کھڑ کھڑ ا تے ہیں ..
اورجیسے کبھی منزل پر پہنچ کر گاڑی پلیٹ فارم کے خالی ہونے کے انتظار میں جیسے سگنل سے باہر کھڑی ہو جاتی ہے ویسے ہی بندہ اپنے مقررہ وقت کے انتظار میں لمبی نیند (کومے) میں چلا جاتا ہے ..منزل سامنے مگر منزل سے دور , دنیا میں مگر دنیا سے بے خبر .. شایدبندہ عالم برزخ بھی ایسا ہی ہو گا .زندگی اور موت میں معلق .. بے خبری ہی بے خبری ..بندے کا کومے میں چلا جانا بھی تو زندگی اور موت میں معلق ہو جانا ہے سانس چلتی ہے مگر زبان نہیں چلتی آنکھیں نہیں دیکھتیں دماغ سن ہو جاتا ہے سوچتا ہی نہیں بندہ اپنی ذات سے ہی بے خبر ہو جاتا ہے بے بس ہو جاتا ہے
اس گزرتے سال میں بہت سے دوست بچھڑ گئے , طارق اعوان , ذولفقار نیازی , میاں نواز اور نسیم آرٹسٹ جیسے بہت سے .اے روز کسی نہ کسی دوست کے چلے جانے کی خبر سننے کو ملتی ہے .ان سب کی موت نے بہت دکھی کر دیا ہے ..غم موت کا نہیں ان دوستوں کو کھو دینے کا ہے .پون صدی کی زندگی میں بس چند نام اعتبار کے .یہ تھا زندگی کا بونس .وہ بھی برف نکلا .
گزشتہ دنوں سعودیہ کے ایک نوجوان بارے خبر پڑھنے کو ملی جو ایک ایکسیڈنٹ میں سر میں چوٹ لگنے کے سبب 23/24 سال کومے میں رہا اور اسی حالت میں انتقال کر گیا ..ظاہر ہے خاندان امیر کبیر ہو گا لیکن اگر صاحب اسطاعت نہ بھی ہوتے اس کے والدین اسے تنہا تو نہ چھوڑتے ..نوجوان تھا..والدین کے لئے ہر صبح ایک نئی امید لے کر آتی ہو گی ..مگر موت تو بہت ظالم ہے جب انا ہو جبھی آتی ہے بس زندگی سے امید و نا امیدی اور بے بسی کا تماشا بناے رکھتی ہے ..
جب آنا ہو حلق میں آ کر بیٹھ جاتی ہے ..کچھ نہیں ہوا… اچھے بھلے تھے.. آ تھو چڑھا… سانس رکا اور انتقال ہو گیا ..
یہی ایک رنگ تو نھیں موت کا ..موت کو تو زندگی کی ہر سانس ہر لمحے پر دسترس ہے ..کھا جا سکتا زندگی میں جینے کا حاصل ہی موت ہے ..مگر موت ایک حاصل تو ہو سکتی زندگی کی مگر منزل نہیں ..
میر نے کہا ہے نا ..
موت اک ماندگی کا وقفہ ہے
یعنی آگے چلیں گے دم لے کے
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










